تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کیلشیم سپلیمنٹسے خواتین میں دل کے دورے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے

جنگ نیوز -
آکلینڈ . . . . . . .نیوزی لینڈ کی آکلینڈ اور ایبرڈین یونیورسٹیوں کے محققین نے ایک حالیہ تحقیق کے ذریعے خبردار کیا ہے کہ کیلشیم سپلیمنٹ لینے والی خواتین میں دل کے دورے کا خدشہ30فیصدتک بڑھ جاتا ہے۔ماہرین کے مطابق جو خواتین عمر کے درمیانی حصے میں ہڈیوں کی مضبوطی بنائے رکھنے کیلئے کیلشیم سپلیمنٹ کا استعمال کرتی ہیں ان میں دل کے دورے کا خطرہ 30فیصد زیادہ ہوتا ہے۔12ہزار افراد پر کی گئی تحقیق کے مطابق زائد کیلشیم اور اسکے سپلیمنٹ لینے والے افراد کو فائدے سے زیادہ نقصان پہنچتا ہے اور ان میں دل کے امراض کا خدشہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ماہرین کا کہنا کے زائد کیلشیم والی غذاؤں کے کوئی منفی اثرات نہیں ہوتے تاہم کیلشیم والے سپلیمنٹس خون میں گردش کرنے والے کیلشیم کی سطح میں اضافہ کردیتے ہیں جو بعد ازاں دل کی شریانوں اور وریدوں پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔خون میں بڑھنے والی کیلشیم کی سطح شریانوں کو سخت کردیتی ہیں جو دل کے دورے کا سبب بن جاتی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.