5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
چیف الیکشن کمشنرحامدعلی کی چیف جسٹس افتخار محمد چودھری سے ملاقات
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . . . چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ حامد علی مرزا نے چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چودھری سے ملاقات کی ہے۔سپریم کورٹ میں ہونے والی ملاقات میں چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ حامد علی مرزا اور چیف جسٹس افتخار محمدچودھری کے درمیان باہمی عدالتی امور اور ادارہ جاتی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپریم کورٹ سے جاری بیان کے مطابق یہ خیر سگالی ملاقات تھی۔