تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

فاسٹ بولر محمد آصف نے ٹیسٹ کیریئر کی 100 وکٹ مکمل کرلیں

جنگ نیوز -
ناٹنگھم . . . . . . . پاکستانی فاسٹ بولر محمد آصف نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 100 وکٹ مکمل کرلی ہیں۔انہوں نے یہ اعزاز ناٹنگھم میں برطانیہ کیخلاف اپنا 20 واں ٹیسٹ میچ کھیلتے ہوئے حاصل کیااور السٹر کک ان کا 100واں شکاربنے ۔ محمد آصف 100وکٹیں مکمل کرنے والے 15ویں پاکستانی بولر ہیں۔لیفٹ آرم فاسٹ میڈیم بولر 28سالہ محمد آصف نے جنوری 2005میں آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ سری لنکا کے خلاف کینڈی ٹیسٹ میں 44رنز دے کر 6وکٹ ان کی کیریئر بیسٹ بولنگ ہے۔ محمد آصف نے ناٹنگھم میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کی پہلی اننگ میں پانچ وکٹ حاصل کیں اور دوسری اننگ میں اپنے کیریئر کی 100وکٹ مکمل کیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.