5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
نیویارک،پاکستان کے یوم آزادی کے لحاظ سے پریڈ کے انتظامات مکمل
جنگ نیوز -
نیویارک…آج یکم اگست کو امریکا میں پاکستان ڈے منایا جارہا ہے، جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں۔نیویارک میں پاکستان ڈے پریڈ کا 38اسٹریٹ میڈیسن ایوینیو سے آغاز ہوگا۔پریڈ کا آغاز مقامی وقت کے مطابق ایک بجے دوپہر کو ہوگا۔اس سے قبل شرکاء کے لیے ناشتے کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں پاکستان کے ثقافتی کھانوں سے ان کی تواضع کی جائے گی۔ شرکاء کے لیے ایک میوزیکل کنسرٹ کا اہتمام بھی کیا گیا ہے جس میں بچوں اور خواتین کے لیے تفریح کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔