تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسم ابرآلود

جنگ نیوز -
کوئٹہ …وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسم ابرآلود ہے تاہم آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران کوئٹہ میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح ریکارڈ کئے گئے ۔زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت وادی کوئٹہ میں35.5،دالبندین42 ،نوکنڈی39.7 ، سبی 38.5، ژوب 36.5، قلات 31.5، خضدار29، لسبیلہ 39.5، پنجگور 36.5، پسنی34،جیوانی33،گوادرمیں33.5ڈگری سینٹی گریڈ رہا، جبکہ آئندہ بارہ گھنٹوں میں کوئٹہ، ژوب اورقلات میں موسم ابرآلود رہنے کا امکان ہے ۔ نصیر اباد،مکران اور سبی ڈویژن میں موسم آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق مشرقی بلوچستان میں مون سون سسٹم جزوی طور پر موجود ہے تاہم بارشوں اور سیلاب کا کوئی امکان نہیں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.