تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

آرمی چیف کا خیبر پختونخواکے سیلاب زدہ علاقوں کادورہ

جنگ نیوز -
راولپنڈی …چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ۔ آرمی چیف سیلاب میں پھنسے17 افراد کو بھی اپنے ہیلی کاپٹرمیں نکال کر لے آئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل اشفاق پرویز کیانی نے نوشہرہ ، چارسدہ اور سوات کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے فوج کے امدادی کاموں کا جائزہ لیا۔ آرمی چیف نے ہدایت کی کہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے ۔ آرمی چیف کو سیلاب کی تباہ کاریوں اور امدادی کاموں کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ جنرل اشفاق پرویز کیانی کالام میں پھنسے ہوئے17 افراد کو بھی اپنے ساتھ ہیلی کاپٹر میں لے کر آئے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.