تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کراچی:ٹارگٹ کلنگ ، فائرنگ، دو روز میں 14افراد ہلاک

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ اور فائرنگ کے واقعات میں6 افراد ہلاک ہوگئے،جبکہ دو روز کے دوران ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 14ہوگئی۔پولیس کے مطابق لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے7سالہ بچی بختاور ہلاک ہوگئی،بلدیہ ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے28 سالہ محمد اقبال ،نصرت بھٹو کالونی میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے30سالہ شوکت ،نمائش چورنگی کے قریب فائرنگ سے35 سالہ ذاکر حسین جاں بحق ہوا۔پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے40 سالہ انور زیب جاں بحق ہوگیا،ملیر ندی میں بند نمبر5 کے قریب سے ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی،مقتول کو گولی مار کر قتل کیا گیا ہے،جبکہ قصبہ کالونی میں ہونیوالی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے۔کراچی نارتھ ناظم ا ٓباد میں کھنڈو گوٹھ کے قریب نامعلوام افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے جبکہ اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی ہوٹل پر فائرنگ سے دوافراد زخمی ہوئے ۔دوروز میں شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ اور فائرنگ کے مختلف واقعات میں14 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.