5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
شہبازشریف سیلاب زدگان کیلئے ذاتی وسائل استعمال کریں ،چودھری ظہیر
جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر چودھری ظہیر الدین نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ شہبازشریف سیلاب زدگان کی مدد کیلیے نمائشی اعلان کے بجائے ذاتی وسائل کو بھی استعمال میں لائیں۔مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری ظہیر الدین نے اپنی رہائش گاہ پر اپوزیشن ارکان سے ملاقات میں کہا کہ اگر فیصلے منتخب آئینی اور جمہوری ایوانوں میں کیے جائیں تو ملکی حالات مشکلات سے نکل سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محکمہموسمیات کی پیشگی اطلاعات پر توجہ دیتے تو قیمتی جانوں کے ضیاع اور نقصانات سے بچا جا سکتا تھا۔انہوں نے کہا کہ سیلاب زدگان کی مدد کیلیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلا کر متفقہ حکمت عملی اختیار کی جائے۔