تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

جاوید ہاشمی کو ملنے والا پولیس اسکواڈ واپس بلوالیا گیا

جنگ نیوز -
مسلم لیگ(ن) کے سنیئر رہنما مخدوم جاوید ہاشمی کو جنرل اسپتال لاہور سے پمز اسپتال اسلام آباد منتقل کرنے کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے ملنے والے پولیس اسکواڈ کو پنجاب حکومت کی ہدایات پر واپس بلوا لیا۔ ذرائع کے مطابق آج صبح وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے مخدوم جاوید ہاشمی کو اسلام آباد منتقل کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حفاظت کیلئے پنجاب پولیس کا اسکواڈ ایمبولینس کے ساتھ پمز اسپتال اسلام آباد ساتھ جائے گا لیکن ایمبولینس ٹھوکر نیاز بیگ تک پہنچی ہی تھی کہ پولیس اسکواڈ کو واپس بلوا لیا گیا۔ مخدوم جاوید ہاشمی کی صاحبزادی میمونہ ہاشمی کے پوچھنے پر آئی۔جی پنجاب طارق سلیم ڈوگر نے انہیں بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب نے انہیں صرف ٹھوکر نیاز بیگ تک پولیس اسکواڈ فراہم کرنے کی اجازت دی تھی آئی۔جی پنجاب کے اس جواب کے بعد مخدوم جاوید ہاشمی کی حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی ایمبولینس کو بغیر اسکواڈ کے پمز اسپتال اسلام آباد روانہ ہو گئی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.