تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

واپڈاکو سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف کیمپ قائم کرنے کی ہدایت

جنگ نیوز -
اسلام آباد… وفاقی وزیر برائے پانی وبجلی راجہ پرویز اشرف نے واپڈاکو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کیمپ قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔یہ ریلیف کیمپس آج شام تک قائم کردیئے جائیں گے۔وزارت پانی وبجلی کے ترجمان کے مطابق ریلیف کیمپ میرپور، چلاس، شانگلہ اور میانوالی میں جناح بیراج پرقائم کئے جائیں گے۔ وفاقی وزیر نے ہدایت کی ہے کہ ان کیمپوں میں کھانے پینے کی اشیا، آٹااور ادویات رکھی جائیں اور یہاں ڈاکٹرز بھی تعینات کئے جائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.