تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

صدر زرداری کو برطانیہ کا دورہ نہیں کرنا چاہیے، نواز شریف

جنگ نیوز -
نوشہرہ…پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے قوم امتحان میں ہے ایسے وقت میں صدر آصف علی زرداری کو برطانیہ کا دورہ نہیں کرنا چاہیے۔خیبر پختوں خوا میں سیلاب کی تباہ کاریوں کا جائزہ لینے کے لئے ضلع نوشہرہ کے دورے کے موقع پر میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ سیاست سے بالاتر ہو کر متاثرین سیلاب کی ہر ممکن مدد کرنی چاہیے اور حکومت کو اپنے تمام وسائل بروئے کار لانے چاہئیں۔میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ خیبر پختون خوا سمیت ملک بھر میں تاریخ کا بدترین سیلاب آیا ہے۔اور انہوں نے اپنی زندگی میں ایسی تباہی پہلے کبھی نہیں دیکھی۔انہوں نے کہا کہ متاثرین کی مدد کے لئے کسی پاکستانی کو پیچھے نہیں رہنا چاہیے ۔میاں نواز شریف نے متاثرین سیلاب سے ملاقات کی اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.