تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

صدر زرداری نے دورہ برطانیہ منسوخ نہ کیا تو احتجاج کیا جائیگا، عمران خان

جنگ نیوز -
لاہور…تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ صدر زرداری نے دورہ برطانیہ منسوخ نہ کیا تو بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات لاہور میں تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ان کا کہنا تھا کہ پورا ملک اس وقت سیلاب کی لپیٹ میں ہے اور لوگوں کا بڑا نقصان ہوا ہے ،ان حالات میں صدر زرداری کو دورہ برطانیہ منسوخ کر دینا چاہیے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے لوگ مررہے ہیں ،انہیں حکومتی امداد کی ضرورت ہے لیکن یہاں امریکا کی جنگ لڑی جا رہی ہے۔عمران خان نے سیاست دانوں کے بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پر لانے کا مطالبہ کیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.