5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
بھیک مانگنے والے حکمرانوں کو بیرون ملک عیش زیب نہیں دیتا،قاضی حسین
جنگ نیوز -
لاہور…سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ صدر زرداری کا دورہ برطانیہ کا فیصلہ غلط ہے،بھیک مانگنے والے ملک کے حکمرانوں کو اس طرح کا عیش زیب نہیں دیتا۔انہوں نے یہ بات لاہور کے ایک نجی ادارے کے زیر اہتمام بچوں کے تکمیل حفظ قرآن اور ترجمے کی تقریب میں کہی۔قاضی حسین احمد کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک مشکل حالات میں ہے اور صدر کے برطانوی دورے پر اخراجات کے بجائے یہ رقم ملک اور سیلاب زدگان پر خرچ کی جانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ یہ مناسب نہیں ہے کہ امداد لینے والے ملک کا سربراہ دوسرے ملکوں میں جا کر عیش کرے۔قاضی حسین احمد نے قرآن مجید کے ترجمہ اور تفسیر کو دینی مدارس میں لازمی قرار دینے پر زور دیا ۔