تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

مخیرحضرات سیلاب سے متاثرہ عوام کی دل کھول کر مدد کریں، الطاف حسین

جنگ نیوز -
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے حق پرست عوام بالخصوص مخیرحضرات سے پرزوراپیل کی کہ وہ ملک بھر میں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے متاثرہ عوام کی دل کھول کر مدد کریں اور امدادی اشیاء خدمت خلق فاوٴنڈیشن کے مرکزی دفتر اور ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر قائم امدادی کیمپوں میں جمع کرائیں ۔ ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ کے ہولناک سیلاب اور طوفانی بارشوں سے ملک بھر کے مختلف حصوں بالخصوص صوبہ خیبرپختونخواہ میں سینکڑوں افراد جاں بحق ہوچکے ہیں ، ہزاروں خاندان کھلے آسمان تلے بھوک وافلاس اور کسمپرسی کی زندگی گزاررہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بحیثیت پاکستانی مصیبت کی اس گھڑی میں اپنے بھائیوں کی مدد کرنا ہمارا قومی فرض ہے لہٰذ ا حق پرست عوام بالخصوص مخیرحضرات طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے متاثرہ خاندانوں کی دل کھول کر مدد کریں اور امدادی اشیاء اور نقد رقوم خدمت خلق فاوٴنڈیشن کے امدادی کیمپوں میں جمع کرائیں۔ الطاف حسین نے کہاکہ مخیرحضرات امدادی اشیاء خدمت خلق فاوٴنڈیشن کے مرکزی دفتر اور ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروپر قائم امدادی کیمپوں میں جمع کراسکتے ہیں اور مزید معلومات کیلئے خدمت خلق فاوٴنڈیشن کے مرکزی دفتر کے فون نمبر 34264572 اور ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروعزیزآباد کے فون نمبر 36313690 اور 36329900 پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی ہدایت پر ملک بھر میں طوفانی بارشوں اورہولناک سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی امداد کیلئے خدمت خلق فاوٴنڈیشن کی جانب سے امدادی کیمپ لگادیئے گئے ہیں جہاں شہریوں کی جانب سے امدادی اشیاء جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کی جانب سے طوفانی بارشوں سے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے خدمت خلق فاوٴنڈیشن کے مرکزی دفتر واقع فیڈرل بی ایریا اور ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو عزیزآباد میں امدادی کیمپ قائم لگائے گئے ہیں جہاں شہریوں کی جانب سے صوبہ سندھ، صوبہ خیبر پختونخواہ، صوبہ پنجاب ، صوبہ بلوچستان ، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں طوفانی بارشوں سے متاثرہ خاندانوں کی امداد کیلئے غذائی اجناس اور روزمرہ زندگی کی دیگر اشیاء جمع کرائی جارہی ہیں۔ ایم کیوایم کی جانب سے خدمت خلق فاوٴنڈیشن کے مرکزی دفترفیڈرل بی ایریا اور ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو عزیزآبادکے امدادی کیمپوں میں جمع ہونے والی امدادی اشیاء حق پرست عوامی نمائندوں کے ذریعہ Disaster Management Cell تک پہنچائی جائیں گی اور بعدازاں یہ امدادی اشیاء متاثرہ علاقوں میں ارسال کردی جائے گی ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.