تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

مظفرآباد میں سیلاب کے بعد لوگوں کی واپسی،اسکردو میں کئی علاقے زیرآب

جنگ نیوز -
مظفرآباد/گلگت…مظفرآباد میں سیلاب کے بعد نقل مکانی کرنے والے لوگوں کی اپنے گھروں کوواپسی کا عمل شروع ہوگیا ہے ۔ادھر اسکردومیں دریائے سندھ کے کنارے کٹاؤ سے کئی بستیاں زیر آب آگئی ہیں ۔مظفرآباد میں سیلاب کے بعدمتاثرین کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔سیلاب سے جاں بحق ہونے والے سینتالیس افراد کے ورثا کو 50،50 ہزار روپے کے چیک دیئے گئے ہیں ۔ اس وقت وادی نیلم میں نچلے درجے کا سیلاب ہے ۔ دریائے نیلم کی بندش کی وجہ سے قدرتی طورپر بننے والی کیل جھیل سے پانی کا اخراج تقریبا مکمل ہوگیا ہے ۔ دریائے نیلم کے کنارے کٹاؤ کے سبب سیکڑوں مکانات دریا برد ہونے کا خدشہ ہے ۔ آج پانچویں روز بھی سیاحوں کی بڑی تعداد وادی نیلم میں پھنسی ہوئی ہے اور انہیں خوراک کی قلت کا سامناہے۔مظفرآباد شہر سے نقل مکانی کرنے والے لوگ واپس اپنے گھروں کو آرہے ہیں اور اپنی مدد آپ کے تحت بحالی کے کاموں میں مصروف ہیں۔گلگت اورہنزہ کے دریاؤں میں پانی کی سطح تیزی سے نیچے آرہی ہے ۔ دریائے گلگت اورغذرمیں سیلابی صورت حال تھم گئی ہے۔شاہراہ قراقرم پر پھنسے ہوئے لوگوں اور غیر ملکیوں کو نکالنے کے لئے آج آپریشن شروع کیاجارہاہے ۔اسکردو میں بھی بڑی تعداد میں سیاح پھنسے ہوئے ہیں ۔ آج موسم بہتر ہے اور لوگوں نے واپسی کا سفر شروع کردیا ہے۔اسکردو میں دریائے سندھ کے کنارے کٹاؤ کے سبب کئی بستیاں زیر آب آگئی ہیں ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.