تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

تونسہ میں سیلابی ریلے کی آمد کے پیش نظر آبادیوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی

جنگ نیوز -
لیہ …لیہ کے مغرب میں کوٹلہ حاجی شاہ میں دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں اضافہ ہورہا ہے ۔جبکہ تونسہ میں بڑے سیلابی ریلے کی آمد کے خطرے کے پیش نظر آبادیوں کو محفوظ مقامات پر تیزی سے منتقل کیا جا رہا ہے۔ لیہ کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے ۔ لیہ کے مغربی جانب کوٹلہ حاجی شاہ میں دریائے سندھ سے بہنے والا نالہ کریک کا پانی داخل ہوگیا ہے اور پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور شہر کو شدید خطرات لاحق ہیں۔سہو والا کے علاقے میں بند ٹوٹنے سے بستی نوشہرہ ،پتافی والا اور لوٹہڑ میں پانی داخل ہوگیا ہے ۔ پانی کی سطح میں مسلسل اضافے سے لیہ کو محفوظ رکھنے والا واحد بند ایف نارتھ ٹوٹنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے ۔اس بند کی طرف جانے و الے دو راستے نالہ کریک کے پانی کی وجہ سے بند ہوگئے ہیں ۔ بستی جسکانی،یونین کونسل کولاچی نشیب اور نواں بند میں آرمی کی 16 کشتیاں ریسکیوآپریشن میں مصروف ہیں ۔ دوسری جانب بستی گجر ، بستی سراہی اور بکری میں امدادی کارروائیاں نہ ہونے کے سبب لوگ ابھی تک سیلابی پانی میں پھنسے ہوئے ہیں ۔تونسہ میں سیلاب سے ایک سو دس بستیاں زیر آب آگئیں جبکہ تقریباً ڈیڑھ لاکھ افراد بے گھر ہوگئے ہیں ۔ دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر آٹھ لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا گزرے گا ممکنہ خطرات کے پیش نظر لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا عمل تیز کردیاگیا ہے ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیلاب میں پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کے لئے پہلی بار آرمی کے دو ہیلی کاپٹر بھی متاثرہ علاقوں میں پہنچ رہے ہیں ۔ دریائے جہلم میں سیلابی ریلے کی وجہ سے منڈی بہاؤ الدین کے کئی دیہات میں پھنسے 240 افراد کو پاک فوج نے ریسکیو آپریشن کرکے نکال لیا ہے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.