تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

امریکا کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کیلئے10ملین ڈالر امداد کا اعلان

جنگ نیوز -
اسلام آباد… امریکہ نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے10 ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق امریکی فضائیہ کے جہازسی130 اور سی17 امداد لے کر چکلالہ ایئربیس راولپنڈی پہنچ گئے ہیں اور غذائی اشیا کے50 ہزار پیکٹس پاکستان حکام کے حوالے کر دیئے گئے ہیں،بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ غذائی اشیا نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی درخواست پر بجھوائی گئی ہیں ،اور حلال غذائی اشیا کے مزید62 ہزار پیکٹس فراہم کیے جائیں گے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.