تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

چار اگست کو10 لاکھ50 ہزار کیوسک پانی گدو بیراج سے گزرے گا

جنگ نیوز -
کراچی…وزیر آبپاشی سندھ سیف اللہ دھاریجو نے کہا ہے کہ چار اگست کو دس لاکھ پچاس ہزار کیوسک پانی گدو بیراج سے گزرے گا تاہم کئی بندوں میں سوراخ ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے ممکنہ سیلاب سے کئی مسائل پیدا ہوسکتے ہیں ۔یہ بات انھوں نے نیو سندھ سیکریٹریٹ کراچی میں مشیر اطلاعت سندھ جمیل سومرو کے ہمراہ صوبہ سندھ میں آنے والے سیلاب کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہی۔ سیف اللہ دھاریجو نے کہا کہ سندھ میں145 مقامات حساس ہیں تاہم بیس سے تیس فیصد لوگ متاثرہ علاقوں سے خود ہی منتقل ہوگئے ہیں جبکہ مکمنہ سیلاب کے پیش نظر تمام بندوں پر24 گھنٹے نگرانی شروع کر دی گئی ہے ۔ وزیر آب پاشی نے کہا کہ گدو بیراج کی گنجائش بارہ لاکھ کیوسک اور سکھر بیراج کی نو لاکھ کیوسک ہے اور بندوں پر کافی عرصے سے پانی نہیں لگا جس کی وجہ سے بندوں میں کئی جگہ سوارخ ہوگئے ہیں انہو ں نے کہا گدو اور سکھر بیراج پر4 اگست کو ممکنہ طور یہاں سے10 لاکھ50 ہزار کیوسک سیلابی ریلہ گذرنے کا امکان ہے۔ ۔ اس موقع پر مشیر اطلاعت سندھ نے بتایا کہ حکومت سندھ نے محکمہ صحت کو ادویات خصوصا سانپ کے کاٹے کی ویکسین کے لئے ڈھائی کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ متاثر ہ علاقوں کے ڈی سی اوز اسکول بند کرنے سے متعلق فیصلہ کریں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.