تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ایرانی حکام نے تفتان میں راہداری گیٹ کودوبارہ کھول دیا

جنگ نیوز -
تفتان… ایران کے علاقے زاہدان میں بم دھماکوں کے بعد تفتان میں بند کئے جانے والے راہداری گیٹ کوآج دوبارہ کھول دیا گیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق ایرانی حکام نے22روزقبل زاہدان میں دھماکوں کے بعد تفتان میں زیرو پوائنٹ اور راہداری گیٹ بند کردیا تھا جس سے ضلع چاغی سمیت ملک بھر سے ایران جانے والے افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا ،تاہم آج ایرانی حکام نے تفتان پر راہداری گیٹ کھول دیا لیکن تفتان کا زیرو پوائنٹ22روز گزرنے کے باوجود تاحال بند ہے راہداری گیٹ کھلنے سے چاغی کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.