5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم ،تین روز میں نوافراد جاں بحق
جنگ نیوز -
سرینگر…مقبوضہ کشمیر میں پولیس مظالم کا سلسلہ جاری ہے، گذشتہ تین روز میں پولیس کے ہاتوں نو معصوم شہری اپنی جانوں سے ہات دھو بیٹھے ہیں۔مقبوضہ کشمیر کے9 اضلاع میں کرفیو نافذ ہے، آج دو نو جوان اس وقت جاں بحق ہو گئے جب پولیس نے ہزاروں مظاہرین پر فائرنگ کر دی، فائرنگ سے تین مظاہرین زخمی بھی ہو ئے۔عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کے واقعہ کے بعد مزید افراد نے سڑکوں پر آ کر مظاہرہ کیا۔بھارتی وزیراعظم نے امن و امان سے متعلق صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے آج رات سی سی ایس کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔