تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

چیلسی کلنٹن پیا دیس سدھار گئیں

جنگ نیوز -
نیویارک…بل اور ہلیری کلنٹن کی اکلوتی صاحبزادی چیلسی کلنٹن پیا دیس سدھار گئیں۔30 سالہ چیلسی اور32 سالہ بینکار مارک میز ونسکی نیویارک شہر کے قریب واقع ایک خوبصورت گاؤں رائن بیک میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ،دونوں نوجوانی ہی سے ایک دوسرے میں دلچسپی رکھتے تھے۔ شادی کے روزدلہن نے سفید روایتی عروسی گاؤن زیب تن کررکھا تھا جبکہ دولہا سیاہ رنگ کے سوٹ میں ملبوس تھا۔ اس پر مسرت موقع پر بل اور ہلیری کلنٹن نے لگ بھگ500 مہمانوں کو مدعو کیا تھا جن میں سابق امریکی وزیر خارجہ میڈلین آلبرائٹ، اداکار ٹیڈ ہڈسن اور ارب پتی فلم پروڈیوسر اسٹیو بنگ شامل تھے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.