تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ناٹنگھم ٹیسٹ میں پاکستان کو شرمناک شکست

جنگ نیوز -
ناٹنگھم…پاکستان کی بیٹنگ لائن نے وہی کیا جس کا ڈر تھا،پوری ٹیم صرف80رنزپرآؤٹ ہوگئی ،انگلینڈ نے پاکستان کو ناٹنگھم ٹیسٹ میں354رنزکے بھاری مارجن سے ہرادیا۔ناٹنگھم میں کھیلے گئے میچ کے چوتھے دن پاکستان نے اننگز کاآغاز پندرہ رنز تین آؤٹ سے کیا۔عمران فرحت اورنائٹ واچ مین محمدعامر نے اسکور کو31رنزتک پہنچایا،اس موقع پر عمران فرحت پندرہ کے انفرادی اسکورپر آؤٹ ہوگئے۔اسکور میں چھ رنزکے اضافے کے بعدعمراکمل بھی چلتے بنے ، پہلی اننگزکی طرح اس بار بھی انہوں نے صرف چار ہی رنزبنائے۔41کے مجموعی اسکورپر محمدعامر کی اننگزبھی ختم ہوگئی وہ بھی چاررنز بناسکے۔ابھی اسکور میں ایک بھی رن کااضافہ نہیں ہوا تھاکہ کامران اکمل نے پہلی اننگز کی یاد تازہ کردی اورکوئی رن بنائے بغیرآؤٹ ہوگئے۔پہلی اننگزکے ٹاپ اسکوررعمرگلنے نورنزبنائے۔دانش کنیریاسولہ رنزبناکرٹاپ اسکورررہے۔پاکستان کی ٹیم80رنزپرآؤٹ ہوگئی ،یہ پاکستان کاانگلینڈ کے خلاف بدترین اسکور ہے۔ پاکستان کو354رنزسے شکست ہوئی جو پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ میں رنز کے اعتبارسے دوسری بدترین شکست ہے۔اس سے پہلے دسمبردوہزار چار میں آسٹریلیا نے پاکستان کو پرتھ میں441رنزسے شکست دی تھی۔جیمز اینڈرسن انگلش ٹیم کے ہیروثابت ہوئے انہوں نے دوسری ا ننگزمیں چھ جبکہ میچ میں گیارہ وکٹیں حاصل کیں ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.