تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کھلاڑی کو انگلینڈ بھیجنے کا فیصلہ باہمی مشاورت سے کرینگے ،اعجاز بٹ

جنگ نیوز -
لاہور…پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجاز بٹ نے کہا ہے کہ کسی بھی کھلاڑی کو انگلینڈ طلب کرنے کا فیصلہ باہمی مشاورت سے کریں گے۔ جیو نیوز سے گفت گو میں چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ نے کہا کہ محمد یوسف ہوں یا کوئی اور کھلاڑی اگر انگلینڈ مدعو کیا تو اس سلسلے میں سب کی رائے لی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی فیصلہ ہوگا اس سے بورڈ کا میڈیاڈپارٹمنٹ بذ ریعہ پریس ریلیز آگاہ کرے گا ۔ذرائع کے مطابق ناٹنگھم ٹیسٹ میں قومی ٹیم بالخصوص بیٹسمینوں کی شرمناک کارکردگی کے بعد سابق کپتان محمد یوسف کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور تین بیٹسمینوں پر مشتمل تازہ کمک انگلینڈ بھیجنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.