5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کراچی میں سی آئی ڈی پولیس کی موبائل چوری
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے علاقے طارق روڈ سے سی آئی ڈی پولیس کی موبائل چوری ہوگئی ہے، جس کے بعد شہر بھر میں ناکہ بندی کردی گئی ہے۔پولیس کے مطابق سی آئی ڈی میں تعینات ایک افسر نے طارق روڈ پر واقع اپارٹمنٹ میں رہائش پزیرہیں اور ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب انھوں نے اپنے فلیٹ کے نیچے پولیس موبائل کھڑی کی اور چلے گئے تاہم صبح جب واپس آئے تو موبائل موجود نہیں تھی۔ پولیس موبائل نمبر ایس پی5868 کی گمشدگی کا اندراج فیروزآباد تھانے میں کروادیا گیا ہے،پولیس موبائل کی گمشدگی کے بعد شہر بھر میں ناکہ بندی کے بعد اس کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔