تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

وفود کی اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ یادگار شہدائے حق پرحاضری و فاتحہ خوانی

جنگ نیوز -
کراچی …متحدہ قومی موومنٹ حیدرآبادزون وسیکٹرز، لیگل ایڈکمیٹی اورآل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کے وفود نے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان شاہد لطیف ، سیدمصطفی کمال اورکیف الورایٰ کے ہمراہ جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں ایم کیوایم کے شہداء کی یاد میں تعمیر کی گئی ”یادگارِ شہدائے حق “ پرعلیحدہ علیحدہ حاضری دی ، پھولوں کی چادرچڑھائی اور حق پرست شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ وفودنے یادگار شہدائے حق پرشہداء کی ارواح کیلئے فاتحہ خوانی کی اور تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے ۔واضح رہے کہ یادگارشہدائے حق کاافتتاح26جولائی 2010ء کو متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کیاتھا۔دریں اثناء رابطہ کمیٹی نے ملتان میں کشتی ڈوبنے سے 5خواتین سمیت متعددافراد کی ہلاکت پردلی افسوس کاظہارکیاہے۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگواران کوصبرجمیل عطاکرے۔ علاوہ ازیں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے نائن زیروکی پڑوسی نسیم بیگم کے انتقال پرگہرے رنج وغم اظہارکیاہے۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومہ کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ نسیم بیگم مرحومہ کواپنی جوارحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگواران لواحقین کوصبرجمیل عطا کرے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.