5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا امیر ہوتی کا وفاقی حکومت سے ٹیکس استثنیٰ کا مطالبہ
جنگ نیوز -
پشاور…وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر ہوتی نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبے کے سیلاب زدہ اضلاع کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ حالیہ سیلاب سے صوبے کو نا قابل تلافی نقصان پہنچا ہے اور جاں بحق افراد کی تعداد اطلاعات سے زیادہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ سیلاب سے انفراسٹرکچر بری طرح تباہ ہو چکا ہے اور صوبہ پچاس سال پیچھے چلا گیا ہے۔ امیر حیدر ہوتی نے جاں بحق افراد کے ورثا کے لیے تین تین لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا۔ ان کے مطابق امدادی کاموں کے لیے نوشہرہ کے لیے پانچ کروڑ روپے اور سوات کے لیے پچیس یا تیس کروڑ روپے جاری کرنا ہوں گے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے اعلان کیا ہے کہ متاثرین سیلاب کی امداد کے لیے سالانہ ترقیاتی پروگرام معطل کرنا پڑا تو اس میں دیر نہیں کی جائے گی۔