تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کالا باغ ڈیم سے متعلق فیصلہ ہو چکا ، اوپن کرنامناسب نہیں،امین فہیم

جنگ نیوز -
لاہور…وفاقی وزیرتجارت مخدوم امین فہیم نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم کے متعلق فیصلہ ہو چکا ہے لیکن ابھی اسے اوپن کرنامناسب نہیں۔یہ بات انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، مخدوم امین فہیم نے کہا کہ حالیہ سیلاب کا کالا باغ ڈیم سے کوئی تعلق نہیں۔اس ڈیم پرچاروں صوبوں کا اتفاق نہیں تھا۔تا ہم اب فیصلہ ہو چکا ہے،جسے ابھی اوپن نہیں کیا جا سکتا۔ بینظیربھٹو قتل کیس کے حوالے سے ان کا کہنا تھاکہ اس بارے میں کمیٹی تشکیل دی جا چکی ہے،جو بھی رپورٹ آئے گی سب کو بتا دی جائیگی۔ چینی برآمد کا کنٹریکٹ اپنے دبئی کے دوست کو ملنے کے سوال پرمخدوم امین فہیم نے کہا کہ اس میں کوئی حقیقت نہیں اورنہ ہی پاکستان میں چینی کی کوئی قلت ہے،یہ صرف رمضان شریف سے پہلے ہوًا کھڑا کیا گیا ہے۔ایک اور سوال پر ان کا کہنا تھا کہ صدر زرداری کا دورہ برطانیہ نجی ہے،اس پر سرکاری اخراجات نہیں ہو رہے۔انگلینڈ یا لندن برطانوی وزیراعظم کی ذاتی جاگیر نہیں اور نہ ہی انہیں پاک برطانیہ تعلقات بگاڑنے چاہئیں۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.