5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے اقدامات کر لئے،حکومت پنجاب
جنگ نیوز -
لاہور…حکومت پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ صوبے میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے مناسب اقدامات کر لئے گئے ہیں۔لاہور سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے سیلاب سے متاثرہ افراد کو بروقت امداد کی فراہمی کے لئے22کشتیاں ضلعی انتظامیہ میانوالی کے حوالے کر دی ہیں،جبکہ مزید دس کشتیاں مہیا کرنے کے انتظامات مکمل ہیں۔ترجمان کے مطابق ضلع میانوالی میں جناح بیراج کے لیفٹ مارجن بند کو پچاس سے ساٹھ ٹرک پتھروں سے مزید مضبوط کر دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے صاف پینے کے پانی کی چالیس ہزار بوتلیں اور کھانا بھی مہیا کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرین کی امداد کے لئے خصوصی فنڈ قائم کیا ہے جس میں مخیر حضرات اپنے عطیات جمع کروا سکتے ہیں۔