تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کراچی: چوبیس گھنٹوں میں سیاسی جماعت کے کارکنوں سمیت10 افراد ہلاک

جنگ نیوز -
کراچی ... کراچی کے مختلف علاقوں میں چوبیس گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے واقعات میں سیاسی جماعت کے کارکنوں سمیت 10 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔شاہ فیصل کالونی میں عظیم پورہ قبرستان کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے متحدہ قومی موومنٹ کے سابق کونسلر جمیل خانزادہ کو قتل کر دیا۔واقعے کے بعد علاقے میں ہونیوالی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیاجبکہ دکانیں اور کاروبار بند کرادیا گیا ۔کریم آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ نے ایک نوجوان کی جان لے لی۔ایک شخص زخمی ہوا۔ ماڈل کالونی میں اسنوکرکلب پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وزیر خان اور طاہر نامی افراد ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ترجمان عوامی نیشنل پارٹی قادر خان کے مطابق مقتولین کا تعلق ان کی پارٹی سے تھا۔ لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 7 سالہ بچی بختاور زخمی ہوگئی،بکرا پیڑی سے ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی۔ ، بلدیہ ٹاؤن میں فائرنگ کر کے 28 سالہ محمد اقبال کو ماردیا گیا۔ نصرت بھٹو کالونی میں فائرنگ سے 30 سالہ شوکت جبکہ لائنز ایریا میں نمائش چورنگی کے قریب فائرنگ سے ذاکر حسین جاں بحق ہو گیا۔۔اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے انور زیب نامی شخص لقمہ اجل بن گیا جبکہ ملیرندی کے بند نمبر5 کے قریب نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے۔ قصبہ کالونی، نارتھ ناظم آباد، کٹی پہاڑی، سائٹ، عزیز آباد اور میٹروول سائٹ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو درجن سے زائد افراد کو زخمی کردیا جنھیں مختلف اسپتالوں میں لایاگیا ،مچھر کالونی میں بھی معمر شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ،رات بھر کٹی پہاڑی ،ناظم آباد ،شاہ فیصل کالونی ،ملیر اور بنارس کے علاقوں میں مسلح افراد وقفے وقفے سے فائرنگ کرتے رہے جبکہ انتظامیہ اورقانون نافذ کرنے والے ادارے بے بس نظرآئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.