تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

غزہ : حماس رہنما کے گھر پر دھماکا،32 افراد زخمی

جنگ نیوز -
غزہ : حماس رہنما کے گھر پر دھماکا،32 افراد زخمی

غزہ…غزہ میں حماس رہنما کے گھر پر دھماکے میں بتیس افراد زخمی ہوگئے۔حماس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکا اسرائیلی فضائی کے حملے کا نتیجہ تھا اور اس کا نشانہ تنظیم کے فیلڈ کمانڈر اعلیٰ الدَناف تھے۔ تاہم اسرائیلی فوج کی ترجمان نے واقعے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔غزہ کی اسپتال انتظامیہ کے مطابق دھماکے میں الدناف کے گھر کے اندر اور باہر موجود بتیس افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حماس کمانڈر کی ہلاکت کے بارے میں کچھ پتہ نہیں چل سکا۔ اس سے قبل غزہ میں اسرائیلی فضائیہ کے حملے میں حماس کمانڈر عیسیٰ بطران جاں بحق ہوگئے تھے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.