5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
حماس نے اسرائیل فلسطین مذاکرات کویکسر مستردکردیا
جنگ نیوز -
حماس نے اسرائیل فلسطین مذاکرات کویکسر مستردکردیا
دمشق…حماس کے رہ نما خالد مشعل نے اسرائیل اورفلسطین کے درمیان مجوزہ مذاکرات کویکسر مستردکردیاہے اورکہاہے کہ ان مذاکرات کے لیے عرب ممالک کاکردار بھی قبول نہیں کیاجائے گا۔شام میں ریلی سے خطاب میں مشعل کاکہناتھاکہ مزاحمت ہی واحد حل ہے۔اوریہ حماس کی عزت اورافتخار کی علامت ہے۔عرب لیگ نے جمعرات کوبیان میں کہاتھاکہ وہ اسرائیل اورفلسطینی رہنماؤں کی براہ راست ملاقات کی حوصلہ افزائی کریں گے۔خالد مشعال نے کہاکہ عرب ممالک کواس مسئلے کے حل کے لیے مسلط کیاگیا ہے اوراس کی عرب عوام نے کبھی خواہش ظاہرنہیں کی تھی۔