5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
فرانس کاسیلاب کی تباہ کاریوں پر اظہار افسوس
جنگ نیوز -
فرانس کاسیلاب کی تباہ کاریوں پر اظہار افسوس
پیرس… فرانس نے سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کیا ۔فرانسیسی وزیر خارجہ برنارڈ کوچز نے ایک بیان میں کہا کہ فرانس کو پاکستان میں بارش، سیلاب کی تباہ کاریوں اور اس کے نتیجہ میں سینکڑوں لوگوں کی ہلاکت پر افسوس ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں فرانس پاکستانی حکومت اور عوام کے دکھ درد میں برابر کا شریک ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم یورپی یونین کی جانب سے متاثرین کیلئے انسانی امداد کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔