5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
نائیجر میں خشک سالی ،عالمی برادری سے فوری امداد کی اپیل
جنگ نیوز -
نائیجر میں خشک سالی ،عالمی برادری سے فوری امداد کی اپیل
نیامی… افریقی ملک نائیجر میں خشک سالی کے باعث 30 لاکھ افراد کو خوراک کی شدید کمی کا سامنا ہے جبکہ حکومت نے عالمی برادری سے فوری امداد کی اپیل کی ہے۔ برطانوی ٹی وی کے مطابق ایک طویل عرصے سے بارش نہ ہونے کی وجہ سے فصلیں تباہ ہوگئیں ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو کھانے پینے کی اشیاء کی شدید کمی کاسامنا ہے۔ خشک سالی کے باعث ہزارون جانور ہلاک ہوچکے ہیں۔ نائیجریا حکومت نے عالمی برادری سے خشک سالی سے متاثرہ افراد کیلئے جلد از جلد امداد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ لاکھوں افراد کو ہلاک ہونے سے بچایا جا سکے۔ ادھر بعض امدادی اداروں کی طرف سے فراہم کی جانے والی امدادی اشیاء متاثرین میں تقسیم کی جارہی ہے جو ان کی ضرورت پوری کرنے کیلئے ناکافی ہے۔ حکومت نے کہا ہے کہ اگر بروقت امداد فراہم نہ کی گئی تو انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔