5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ارجنٹائن فٹ بال اسٹار لیونل میسی نے اپنا میوزک بینڈ قائم کرلیا
جنگ نیوز -
بیونس آئرس…سینٹرل مانیٹرنگ…دنیائے فٹ بال کے شہرہ آفاق کھلاڑی ارجنٹائن اسٹار لیونل میسی نے اب اپنا میوزک بینڈ قائم کرلیا ہے، اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے کے لیے وہ یورپ کے خفیہ دورے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔مشہور برطانوی بینڈ ’اوسس ٹری بیوٹ‘ کے اراکین کی طرح وگ، کپڑے اور عینک لگائے اس بینڈ گروپ میں لیونل میسی گٹار سٹ کی حیثیت سے اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ۔اپنے اس بینڈ کو مقبول بنانے کے لیے23سالہ میسی نے بحیثیت گلوکار اپنے یورپیئن کلب بارسلونا ٹیم کے ساتھی کھلاڑی کو بینڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم یہ نہیں بتایا کہ وہ کھلاڑی کون ہوگا۔ میسی کا کہنا ہے کہ وہ کافی عرصے سے گٹار بجانے کی پریکٹس کررہے ہیں اور ان کا بینڈ بہت جلد یورپ کا دورہ شروع کرے گا ۔