5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
عامر،شرمن اور راج کمار ’تھری ایڈیٹس‘ کے بعد سے اب تک بیروزگار
جنگ نیوز -
ممبئی…سینٹرل مانیٹرنگ…بالی ووڈ کو کام یاب فلم ’تھری ایڈیٹس‘ دینے والے اداکاروں میں سے دو عامر خان ، شرمن جوشی اور فلم کے ہدایت کار راج کمار ہیرانی تاحال بیروزگار ہیں۔تھری ایڈیٹس سے جڑے ان تینوں افراد نے پچھلے آٹھ مہینوں سے کسی نئی فلم کی پیشکش نہیں قبول کی۔ گو ان تینوں افراد پر کئی فلموں کی بھرمار ہوئی لیکن انہوں نے فی الحال کسی فلم میں کام کرنے کی حامی نہیں بھری۔جہاں ایک طرف عامر خان اپنی فلموں کی تشہیر میں مصروف ہیں وہیں راجکمار ہیرانی اپنی فلم کا اسکرپٹ لکھنے میں مصروف ہیں جبکہ شرمن جوشی گول مال تھری جیسی کامیڈی فلم میں کام کرنے کی پیشکش ٹھکرا چکے ہیں۔شرمن کے مطابق وہ ہمیشہ سے کام میں تعداد کے بجائے معیار کو ترجیح دیتے آئے ہیں اور اسی لیے وہ کسی بھی فلم میں کام کرنے کی حامی اُسی وقت بھرتے ہیں جب انہیں اسکرپٹ اور کردارپسند آئے جبکہ تھری ایڈیٹس میں ان کے ساتھ شامل عامر خان اور مدھاون بھی اس معاملے میں شرمن کے ہم خیال ہیں۔