5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کراچی: دو ماہ کی تعطیل کے بعد آج اسکول کھل گئے
جنگ نیوز -
کراچی…دو ماہ کی موسم گرما کی تعطیلات کے بعد کراچی اور سندھ کے سرکاری اورنجی اسکول آج کھل گئے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ بھر کے سرکاری و پرائیویٹ اسکولوں میں یکم جون سے شروع ہونے والی دو ماہ کی موسم گرما کی تعطیلات 31جولائی کو اختتام پذیر ہوگئیں۔یکم اگست کو اتوار کی تعطیل ہونے کی وجہ سے آج 2اگست بروز پیر سے سندھ بھر کے تمام اسکولوں میں تدریسی عمل شروع ہوگیا، اس موقع پر آج صبح اسکول وینوں کی وجہ سے سڑکوں پر رش دیکھنے میں آیا۔ تعطیلات ختم ہونے کے بعد آج پہلے روز طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد میں حاضری رہی۔