5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ال سلواڈور، سانس کے مریضوں کی تعداد میں تشویش ناک اضافہ
جنگ نیوز -
سان سلواڈور…سینٹرل مانیٹرنگ…لاطینی امریکا کے ملک ال سلواڈو رمیں سانس سے متعلق بیماریوں کے مریضوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔ ال سلوا ڈور کے نائب وزیر صحت ایدواردو ایسپینوزا (Eduardo Espinoza )کے مطابق حالیہ ہفتوں میں نمونیا اور ممکنہ طور پر ڈینگی سے متاثرہ مریضوں سے اسپتال بھر گئے ہیں۔ حکام کے مطابق رواں سال اب تک نظامِ تنفس سے متعلق ایک کروڑ 30لاکھ کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں26ہزار546نمونیا اور6ہزار584ڈینگی سے متعلق ہیں۔ایسپینوزا کے مطابق ملک کے 30بڑے اسپتال اور 300چھوٹے کلینک اپنی مکمل استعداد کے مطابق ان مریضوں کے علاج کے لیے تگ و دو میں مصروف ہیں تاہم پیرامیڈکل اسٹاف کی شدید کمی کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔