5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
قدیم چینی گل دانوں کی جوڑی چھ کروڑ ستر لاکھ روپوں میں نیلام
جنگ نیوز -
لندن…سینٹرل مانیٹرنگ…برطانوی کاؤنٹی Dorsetکے ایک ڈیوک کے نیلام گھر کے تحت فروخت کے لیے پیش کیے جانے والے قدیم دور کے سجاوٹی گلدانوں کی جوڑی5لاکھ پاؤنڈ (چھ کروڑ ستر لاکھ روپے) میں نیلام ہوگئی۔اٹھارویں صدی کیQianlong Dynastyسے تعلق رکھنے والے یہ سجاوٹی گلدان ساؤتھپٹن کی ایک جوڑے کو 1965میں ان کی شادی کے تحفے کے طور پرملے تھے۔Qianlong Dynastyکے شہنشاہ کی ثبت شدہ مہر والے یہ گلدان جب نیلامی کے لیے پیش کیے گئے تھے تو ان کی59ہزار پاؤنڈ تک میں فروخت کی امید ظاہر کی گئی تھی تاہم یہ اس سے دس گنا زیادہ قیمت پر5لاکھ پاؤنڈ میں نیلام ہوئے ہیں۔