5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ایران کو جوہری پروگرام سے روکنے کیلئے حملہ کرسکتے ہیں،مائیک مولن
جنگ نیوز -
واشنگٹن …امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ایڈمرل مائیک مولن نے خبردار کیا ہے کہ ایران کو جوہری پروگرام سے روکنے کیلئے حملے کا آپشن استعمال کرسکتے ہیں اور منصوبہ تیار ہے۔ ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو میں مائیک مولن کا کہنا تھا کہ اگر امریکی حکومت نے ایرانی جوہری پروگرام سے نمٹنے کیلئے فوجی کارروائی کا فیصلہ کیا تو تمام تیاریاں مکمل اور پلان موجود ہے،تاہم حملہ ایک اچھا خیال نہیں ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کی تیاری ناقابل قبول ہے اور اسے روکنے کیلئے دیگر آپشنز کی طرح عسکری کارروائی کا انتہائی اہم منصوبہ بھی صدر اوباما کے پاس موجود ہے، تاہم امید ہے کہ اس کی نوبت نہیں آئیگی۔