تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

تونسہ بیراج میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ، مزید 40بستیاں زیر آب

جنگ نیوز -
تونسہ …تونسہ بیراج میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے جس سے ضلع تونسہ میں مزیدچالیس بستیاں زیرآب آگئیں ہیں جبکہ رحیم یارخان میں سیلاب کے خطرے کے پیش نظر دفعہ144نافذکردی گئی۔تونسہ میں سیلاب سے مزید چالیس بستیاں زیر آب آگئی ہیں جس کے بعد زیرآب آنے والی بستیوں کی تعداد دو سوسے زاید ہوگئی ہے ۔سیلابی ریلے میں پھنسے افراد کونکالنے کیلئے پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔گذشتہ روز دریائے سندھ میں کوٹلہ میرانی کے مقام پرکشتی میں سوار ڈیڑھ سو افراد کوتاحال ریسکیونہیں کیاگیاہے۔سیلابی ریلا تونسہ سے ڈیرہ غازی خان کی جانب بڑھ رہا ہے جہاں انتظامیہ نے دریائی پٹی پر آبادافراد کومحفوظ مقامات پرمنتقل کرناشروع کردیاہے۔ادھرمظفر گڑھ کی تحصیل کوٹ ادومیں تونسہ بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔محکمہ انہارکے مطا بق بیراج کے پشتوں کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے۔بیراج میں پانی کی سطح میں اضافے سے لیہ میں ایف نارتھ بند پر پانی کی سطح مزید ایک فٹ بلندہوگئی ہے۔ڈی سی اولیہ جاوید اقبال کے مطابق متاثرہ علاقوں کا جائزہ لینے کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے ایک ہیلی کاپٹر فراہم کردیا گیا ہے۔ سیلاب سے چھتروکے علاقے میں کئی خاندان محصورہوگئے جنہیں نکالنے کیلئے پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔ڈی سی او رحیم یارخان کے مطابق تونسہ بیراج میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے کی وجہ سے رحیم یارخان میں سیلاب کا خطرہ پید اہوگیاہے جس کے بعدضلع بھر میں دفعہ144 نافذ کردی گئی ہے۔ان کے مطابق چاچڑاں شریف کے مقام پر آٹھ لاکھ کیوسک کے قریب ریلا گزر رہا ہے جس کے بعد انتطامیہ کوالرٹ کردیاگیاہے۔ڈی سی او کا کہناتھاکہ جو لوگ سیلاب زدہ علاقوں سے نہیں نکلے گیں ان کو زبردستی نکال لیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.