تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

مقبوضہ کشمیر: رات بھر ہنگامہ آرائی کے بعد کئی علاقوں میں کرفیو

جنگ نیوز -
سری نگر …مقبوصہ جموں وکشمیر میں رات بھر ہنگامہ آرائی جاری رہی جس کے بعد آج وادی میں کئی علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا گیا۔گذشتہ 3روز میں ہونیوالی ہنگامہ آرائی میں کم سے کم15 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق مقبوضہ وادی میں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے اور کئی حکومتی عمارتوں کو نذر آتش کر دیا۔ذرائع کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ آج نئی دہلی میں بھارتی وزیر داخلہ چدم برم اور بھارتی وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے۔اتوار کو بھارتی ٹی وی چینل دور درشن کے کشمیر چینل پرکشمیری عوام سے پرامن رہنے کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں معلوم ہے کہ نوجوان بہت غصہ میں ہیں اور ناامید ہیں تاہم انہوں نے کہا میں وہ ان کی رہنمائی کرنا چاہتے ہیں لیکن یہ اسی وقت ہوسکتا ہے اگر ان کی حکومت کو کام کرنے دیا جائے۔پولیس ذرائع کے مطابق اتوار کو ضلع پلواما کے علاقے میں دو مختلف واقعات میں مظاہرین نے دو پولیس پوسٹ پر دھاوا بول دیا اور ان کو نذر آتش کردیا جس کے نتیجے میں گیارہ افراد ہلاک اور54زخمی ہوگئے۔مقبوضہ کشمیر میں11 جون سے ہنگامہ آرائی میں اب تک32 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.