5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
آئندہ 12گھنٹوں میں ملک کے اکثر علاقوں میں بارش کا امکان
جنگ نیوز -
اسلام آباد…محکمہ موسیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اگلے بارہ گھنٹوں میں کشمیر، پنجاب، ہزارہ ڈویژن، شمال مشرقی بلوچستان اور سندھ میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مزید مون سون بارشوں کا سلسلہ آج سے سندھ، پنجاب اور کشمیر سمیت ملک کے بیشتر مشرقی علاقوں میں شروع ہوگا جو پانچ اگست تک جاری رہ سکتا ہے۔ جبکہ کشمیر، اسلام آباد، بہاولپور، ہزارہ، بلوچستان کے شمال مشرقی علاقوں اور کراچی سمیت سندھ کے کچھ مقامات میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔