5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
پشاور،چارسدہ اور نوشہرہ میں سیلاب متاثرین کی بحالی کا کام شروع
جنگ نیوز -
پشاور…پشاور،چارسدہ اور نوشہرہ میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔گذشتہ منگل کو ہونے والی بارشوں کے بعد صوبہ خیبر پختون خوا میں تاریخ کا بدترین سیلاب آیا تھا جس سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے اور تین لاکھ سے زیادہ افراد کو بے گھر ہونا پڑا ۔ سیلاب سے صوبے بھر میں ایک ہزار سے زیادہ افراد جاں بحق ہوئے اور پانچ سو سے زیادہ زخمی ہیں۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے حکام کے مطابق اب بھی سیکڑوں افراد لاپتا ہیں ۔سیلاب کا پانی اب کم ہو رہا ہے جس کے بعد صوبائی حکومت نے ریلیف کا کام شروع کر دیا ہے اور صحت کے مسائل سے نمٹنے کیلئے کئی میڈیکل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔