5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
عرب امارات اور سعودی عرب میں بلیک بیری کے کئی فنکشنز پر پابندی
جنگ نیوز -
دبئی …خلیج کے دو ممالک متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سکیورٹی کی وجہ سے بلیک بیری موبائل فون کے کئی فنکشنز پر پابندی لگادی جائیگی۔ ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات میں بلیک بیری پر پابندی سکیورٹی، قانون اور معاشرتی وجوہات کی وجہ سے لگائی جارہی ہے۔سعودی عرب میں اس ماہ کے آخر تک اس فون پر پابندی لگ جائے گئی جبکہ متحدہ عرب امارات میں اکتوبر سے پابندی لگائی جائیگی۔ ایک اندازے کے مطابق اس وقت متحدہ عرب امارات میں پانچ لاکھ جبکہ سعودی عرب میں چار لاکھ بلیک بیریز کے صارفین ہیں۔متحدہ عرب امارات میں بلیک بیری فون سے ای میلز بھیجنا، انٹرنیٹ استعمال کرنا اورINSTANT MESSAGES دوسرے بلیک بیری فون کو بھیجنا پر پابندی لگا دی جائے گی۔دوسری طرف سعودی عرب میں بھی بلیک بیر ی سے بلیک بیریINSTANT MESSAGINGسروس پر پابندی لگائی جائے گی۔اس پابندی کی وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ ان فونز سے پیغامات کی مانیٹرنگ کرنا مشکل ہے کیونکہ یہ فونز معلومات بیرون ملک کمپیوٹر سرورز کو بھیجتے ہیں۔