5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
چمپئنز ٹرافی ہاکی: جرمنی اور آسٹریلیا کی کامیابیاں، اسپین انگلینڈ کا میچ ڈرا
جنگ نیوز -
برلن …چمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں جرمنی اور آسٹریلیا نے کامیابی حاصل کی، اسپین اور انگلینڈ کا میچ ڈرا ہوگیا۔جرمنی میں جاری ایونٹ کے دوسرے دن میزبان ٹیم اور آسٹریلیا کا پلہ بھاری رہا، پہلے میچ میں جرمنی نے نیوزی لینڈ کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے پانچ دو سے کامیابی حاصل کی، دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے ہالینڈ کو تین کے مقابلے میں چھ گول سے ہرایا، تیسرے اور آخری میچ میں انگلینڈ اور اسپین کا مقابلہ3،3 گول پر ختم ہوا۔