5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ڈیوڈ کیمرون کو سچ بولنے پر معافی نہیں مانگنی چاہیے،برطانوی میڈیا
جنگ نیوز - لندن…سینٹرل مانیٹرنگ…بر طا نو ی ذرائع ابلا غ نے ہندو ستان کے دورے کے دوران جا ری کیے گئے ڈیو ڈ کیمرون کے پاکستا ن مخا لف بیان کی حما یت کر دی ہے ۔ بر طا نو ی اخبار ٹیلی گراف میں شا ئع کر دہ ایک مضمو ن کے مطا بق ڈیو ڈ کیمر ون کو اپنے بیان پر قطعی معافی نہیں مانگنی چاہیے کیو نکہ جو کچھ انہوں نے کہا ہے وہ بالکل سچ ہے ۔ مضمو ن نگا ر Hilary Synnott کے مطابق لشکر طیبہ اور حقانی نیٹ ورک کے پاکستان میں محفو ظ ٹھکا نے ہیں اور دہشت گر دی کے خلا ف جنگ میں شا مل ہو نے کے با و جو د پاکستا نی فو ج ایسی تنظیمو ں کی حمایت کر تی ہے جو ہندو ستا ن اور افغانستان میں حا لا ت خراب کر نے کے ذمہ دار ہیں۔مضمون میں صدر آ صف علی زردار ی پر بھی زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنا دور ہ بر طانیہ منسو خ نہ کریں ۔واضح رہے کہ بر طانو ی وزیر اعظم نے ہند و ستا ن میں دورے کے دورا ن پاکستانی حکو مت پر الزام لگایا تھا کہ وہ ہند وستان میں دہشت گر دی کر نے والی تنظیمو ں کی حمایت کرتی ہے ۔