تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پاکستان کے ساتھ وسیع تجارتی تعلقات کی ضرورت ہے،امریکی اخبار

جنگ نیوز -
واشنگٹن …فارن ڈیسک…پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو وسیع کرنے کی ضرورت ہے،اسلام آباد کو امریکی منڈیوں تک ڈیوٹی فری رسائی دی جائے، جب کہ پاکستان میں کسی بھی جگہ روزگار اور اقتصادی مواقع پیدا کرنا امریکا کے وسیع تر قومی مفاد میں ہے۔ان خیالات کا اظہار امریکی اخبار’واشنگٹن پوسٹ‘ میں سینٹر فار گلوبل ڈیویلپمنٹ کے سینئر فیلو کمبلی ایلیٹ نے اپنے مضمون میں کیا۔مضمون نگار کے مطابق امریکی سینیٹ اور ایوان نمائندگان نے ’تعمیر نو زونز‘ نامی جس بل کو منظور کیا ہے اس میں معاشی ترقی کے مواقع بہت محدود ہیں۔اس بل میں پاکستان کی نصف سے زیادہ ایکسپورٹ کو خار ج کردیا گیا ہے ،جس میں وہ اشیاء بھی شامل ہیں جن پر امریکی مارکیٹ میں سب سے زیادہ محصولات کی شرح ہے۔ یہ بل دور افتادہ قبائلی علاقوں میں، جہاں قابل اعتماد سڑکوں اور بجلی کی کمی ہے فائدہ دینے میں بھی رکاوٹ ہے ۔میکسیکو میں غربت کو اس وقت تک کم نہیں کیا جاسکتا جب تک جیوریزکی آئس کیوبز پر محصولات کم نہیں کیے جائیں گے۔پھر ہم کیوں غیر مسابقتی خطے میں غیر مسابقتی سامان کی ہدف بندی کرکے پاکستان میں غربت کو کم کر نے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ایسا قانون منظور کرنے کی بجائے کانگریس کو ایسا بل لانا چاہیے جس میں پاکستان کے تمام خطوں کی اشیاء کو امریکا کی منڈیوں تک ڈیوٹی فری رسائی حاصل ہو۔ سینٹر فار گلوبل ڈیویلپمنٹ کی تحقیق کے مطابق ایسے اقدامات کرنے سے امریکا میں روزگار پر تومعمولی اثر ہوگا لیکن یہ بات یقینی ہے کہ پاکستان میں کسی بھی جگہ روزگار اور معاشی ترقی کے مواقع پیدا کرنا امریکا کے وسیع تر قومی مفاد میں ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.