تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

عدالتوں کو محدود کیا جاتا رہا تو مارشل لالگتے رہیں گے،چیف جسٹس

جنگ نیوز -
اسلام آباد…چیف جسٹس افتخارمحمدچوہدری نے اٹھارہویں آئینی ترمیم کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ اگرعدالتوں کومحدودکرتے رہیں گے تو مارشل لالگتے رہیں گے۔ سپریم کورٹ کاسترہ رکنی بنچ چیف جسٹس جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سترہ رکنی بنچ اٹھارویں آئینی ترمیم سے متعلق درخواستوں کی سماعت کررہاہے، حکومت کے وکیل وسیم سجادنے آج بھی دلائل جاری رکھے۔ کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہاکہ وہ پارلیمنٹ کے اقدامات کوسراہتے ہیں ، جس نے تین نومبرکے اقدامات کی توثیق نہیں کی ، موجودہ پارلیمنٹ نے ایڈونچر ازم کا راستہ روک دیا ہے۔تین نومبر2007 کو ایمرجنسی لگی تو اس وقت کے دونوں ایوانوں نے اس کے حق میں قرار دادکی منظوری دی تھی ۔ایک موقع پرانہوں نے یہ بھی کہاکہ ہمارا نظام پارلیمانی طرز حکومت ہے، صدر وزیر اعظم کے مشورے پر عمل کرتا ہے، ججوں کی تعیناتی کے عمل میں وزیر اعظم کو یکسر نکال دیا گیا ہے۔ایک موقع پرجسٹس خلیل الرحمان رمدے نے ریمارکس میں کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کو جوڈیشل کمیشن کی سفارشات کو ویٹو کرنے کا اختیار دے دیا گیا ہے، جوڈیشل کمیشن کا کردار ثانوی ہے۔وسیم سجاد نے دلائل میں کہاکہ عوامی نمائندوں کا ججز تقرری میں کچھ کردار ہونا چاہیے ۔ جسٹس خلیل الرحمان رمدے کاکہناتھاکہ آپ نییہ کیوں نہیں سوچا کہ ججز تقرری کا مکمل اختیار پارلیمنٹ کو دے دیاجائے۔جوڈیشل کمیشن کو کیوں خراب کیا جا رہا ہے۔ وسیم سجادکاکہناتھاکہ ججز کی تقرری کا طریقہ کار غلط ہے یادرست ، پارلیمنٹ نے تبدیل کر دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.