5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
دنیا بھر میں استعمال ہونے والے سیل فونز کی تعداد پانچ ارب ہو گئی
جنگ نیوز -
اسٹاک ہوم…جنگ نیوز…دنیا بھر میں استعمال ہونے والے سیل فونز کی تعداد پانچ ارب ہو گئی ہے۔ چین اور ہندوستان میں سیل فونوں کی بہت زیادہ مانگ ہے۔ ٹیلی کمیو نی کیشنز سے متعلق سویڈش کمپنی ایرکسن کے مطابق پانج ارب واں سیل فون آٹھ جولائی کو رجسٹرڈ کیا گیا۔ گزشتہ دس سال کے دوران سیل فونز کی منڈی میں سات گنا اضافہ ہوا ہے۔ 2000 میں دنیا میں 72 کروڑ سیل فون زیر استعمال تھے جبکہ آج محض چین میں اس سے زیادہ سیل فون استعمال کئے جا رہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ دنیا بھر میں استعمال ہونے والے سیل فونوں کی تعداد میں ہر روز بیس لاکھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔