5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
پاک چین چوہری معاہدہ،بھارت عالمی سطح پر واویلا مچانے لگا
جنگ نیوز -
نئی دہلی…فارن ڈیسک… بھارت نے پاکستان اور چین کی نیو کلیئر ڈیل کو ویٹو کرنے کے لیے بین الاقوامی سطح پر لابنگ کر نا شروع کردی ہے۔ بھارتی اخبار’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق آئندہ ماہ ویانا میں ہونے والے نیوکلیئر سپلائرز گروپ کے اجلاس میں پاک چائنا معاہدے کو ویٹو کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اخبار کے مطابق اگرچہ بھارت این ایس جی کا رکن نہیں، تاہم دہلی نے دیگر ممالک کے تھنک ٹینکوں اور قانون سازوں کو اس معاہدے کو ویٹو کے لیے قائل کر نے کے سلسلے میں دہری حکمت عملی کا آغاز کردیا ہے۔بھارتی حکومت انڈیا اور یو ایس جوہری معاہدے اور پاک چین معاہدے کے فرق کو اجاگر کر رہی ہے، اس ضمن میں امریکا اور روس کو قائل کیا جا رہا ہے اور اخبار کے مطابق روس بھارت کا ساتھ دیتا نظر آرہا ہے۔